اکشے کمار کی فلم’’پیڈمین‘‘ نے پہلے ہی دن 10.26کروڑ روپے کما لیے

ہفتہ 10 فروری 2018 12:50

اکشے کمار کی فلم’’پیڈمین‘‘ نے پہلے ہی دن 10.26کروڑ روپے کما لیے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم’’پیڈمین‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن 10.26کروڑ روپے کما لیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کی فلم’’پیڈمین‘‘9فروری کو نمائش کے لئے پیش کی گئی جس نے پہلے ہی دن 10.26 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم کی کاسٹ میں رادھیکا آپتے، سونم کپور اور اکشے کمار شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 10/02/2018 - 12:50:19

Rlated Stars :