فلم سونو کے ٹیٹو کی سویٹی نے دو ہفتوں میں 65.34کروڑ کما لئے

منگل 6 مارچ 2018 18:30

فلم سونو کے ٹیٹو کی سویٹی نے دو ہفتوں میں 65.34کروڑ کما لئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) بالی وڈ فلم سونو کے ٹیٹو کی سویٹی نے دو ہفتوں میں 65.34کروڑ کا کامیاب بزنس کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مزاح اور رومانس سے بھر پور فلم سونو کے ٹیٹو کی سویٹی نے ریلیز کے دو ہفتوں میں 65.34کروڑ کما لئے۔

(جاری ہے)

سنی سنگھ، کارتک آریان اور نشرت بھروچا اپنی اداکاری سے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہے، فلم 23فروری کو نمائش کے لئے پیش کی گئی ،فلم کے ہدایتکار لو رنجن ہیں ۔۔

وقت اشاعت : 06/03/2018 - 18:30:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :