کیریئر کے آغاز میں ہر فلم کے لئے آڈیشن دیئے،ہما قریشی

جمعرات 8 مارچ 2018 14:32

کیریئر کے آغاز میں ہر فلم کے لئے آڈیشن دیئے،ہما قریشی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں ہر فلم کے لئے آڈیشن دیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ ہر کوئی جدوجہد کے دور سے گزرتا ہے اور میں الگ نہیں تھی ،میں نے بھی جدوجہد کی اور کیریئر کے آغاز میں ہر فلم کے لئے آڈیشن دیئے۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد کا دور کبھی ختم نہیں ہوتاکیونکہ تبدیلی کے لئے جدوجہد کی ضرورت ہر وقت رہتی ہے جیسا کہ میں اچھا کام کرنا چاہتی ہوں اور خود میں بہتری لانے کے لئے ابھی تک جدوجہد کر رہی ہوں۔ اداکارہ ہما قریشی تامل فلم ’’کالا ‘‘ میں دکھائی دیں گی جس میں اداکار رجنی کانتھ ، نانا پاٹیکر اور دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 08/03/2018 - 14:32:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :