ویرات کوہلی نے انوشکا سے شادی کے بعد مہنگے ترین گھر کی تصاویر شیئر کردیں

ہفتہ 10 مارچ 2018 19:19

ویرات کوہلی نے انوشکا سے شادی کے بعد مہنگے ترین گھر کی تصاویر شیئر کردیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے نئے اور مہنگے ترین گھر کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اور انوشکا شادی کے بعد شفٹ ہوگئے ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے نئے گھر کی تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں ویرات اورانوشکا شادی کے بعد شفٹ ہوچکے ہیں۔ ویرات کوہلی نے اپنے نئے گھر کی بالکنی میں کھڑے ہوکر باہر کا خوبصورت نظارہ مداحوں کو دکھاتے ہوئے کہا ہیآپ کہیں اور کیوں جانا چاہیں گیجب آپ کوگھر میں ہی اتنا خوبصورت نظارہ دیکھنے کوملے۔

ممبئی کے علاقے وارلی میں واقع انوشکا اور ویرات کی5 کمروں پر مشتمل نئے اپارٹمنٹ کی قیمت 34 کروڑ روپے ہے۔ 35 ویں منزل پر واقع یہ اپارٹمنٹ اسکائے بنگلوزکی تعمیرات کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

جس کا شمار ممبئی کی اونچی عمارتوں میں ہوتا ہے۔ اپارٹمنٹ کی بالکنی سے بحرہ عرب کا خوبصورت منظر نظر آتا ہیجو ویرات کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بھی نظر آرہا ہے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے یہ اپارٹمنٹ اپنی شادی سیقبل 2016 میں بک کروایا تھا جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ ویرات انوشکا شادی کے بعد اس گھر میں رہیں گے، اور اب میڈیا میں گردش کرنے والی یہ قیاس آرائیاں سچ ثابت ہوگئی ہیں ویرات اور انوشکا اپنی نئی جنت میں منتقل ہوگئے ہیں اور بہت خوش ہیں۔۔

وقت اشاعت : 10/03/2018 - 19:19:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :