فلم’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کی عکسبندی 31مارچ کو شروع ہو گی

بدھ 14 مارچ 2018 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ فلم ساز ہنسل مہتا کی فلم’’دا ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کی عکسبندی 31مارچ کو شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز ہنسل مہتا نے ٹوئٹر پر کہا ہے ان کی سیاست پر مبنی نئی فلم’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کی عکسبندی 31مارچ کو شروع کی جائے گی جس میں اداکار اکشے کھنہ سنجے بارو کا کردار ادا کریں گے جبکہ فلم میں ان کے ساتھ اداکار انوپم کھیر بھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری ڈیبیو ہدایات وجے رتناکر گوٹی دیں گے۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 10:20:06