تھیٹر کا عالمی دن کل منایاجائے گا

پیر 26 مارچ 2018 13:06

تھیٹر کا عالمی دن کل منایاجائے گا
لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن کل منگل کو منایاجائیگا۔ اس موقع پر خصوصی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے واکس ، سیمینارز ، کانفرنسزکابھی اہتمام کیا جائیگاجس میں تھیٹر کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ فن کے شائقین نے توقع ظاہر کی کہ ورلڈ تھیٹر ڈے شائقین کیلئے صاف ستھری اور صحت مندو معیاری تفریح کا شاندارذریعہ ثابت ہوگا۔

وقت اشاعت : 26/03/2018 - 13:06:35