اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی

جمعرات 9 مئی 2024 22:31

اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) معروف بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی۔ بھارتی کامیڈی دی گریٹ انڈین کپل شو کی نئی قسط میں ویب سیریز سنجے لیلا بھنسالی کی کاسٹ کو مدعو کیا گیا جس میں اداکارہ سوناکشی نے فنکاروں کے درمیان شادی کی خواہش کا اظہار کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔لافٹر شو کے نئے پرومو کے ایک سیگمنٹ میں میزبان کپل شرما اداکارہ سے فلم کی عکسبندی سے متعلق سوال کرتے ہیں جس پر منیشا کوئرالا کہتی ہیں کہ انہیں ہر سین سے پہلے سیٹ پر ہمیشہ گھبراہٹ کا احساس ہوتا تھا۔

جبکہ سوناکشی نے بتایا کہ انہوں نے شوٹنگ کے دوران 12 سے زیادہ ری ٹیک نہیں لیے۔ اس کے بعد ریچا نے جواب دیا کہ انہوں نے 99 ری ٹیک دیے، جس سے سب حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

نئی قسط کے پرومو میں میزبان کپل شرما سوناکشی سے اداکارہ عالیہ بھٹ اور کیارا کی مثال دیتے ہوئے سوال کرتے ہیں کہ ان دونوں نے شادی کرلی آپکا شادی کے بارے میں کیا خیال ہی جواب میں اداکارہ سوناکشی نے کپل کو کہا کہ آپ جلے پر نمک چھڑکنے کا کام کر رہے ہیں کیونکہ آپکو معلوم ہے کہ مجھے کتنی زور سے شادی کرنی ہے ۔واضح رہے کہ دی گریٹ انڈین کپل شو کی آنے والی قسط میں ہیرامنڈی کی کاسٹ منیشا کوئرالا، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی را حیدری، سنجیدہ شیخ اور شرمین سیگل مہمان خصوصی ہیں۔

وقت اشاعت : 09/05/2024 - 22:31:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :