جیکی شروف اپنے بیٹے ٹائیگر سے پریشان

بدھ 28 مارچ 2018 22:28

جیکی شروف اپنے بیٹے ٹائیگر سے پریشان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء)بالی وڈ کے مشہور اداکاری جیکی شیروف اپنے بیٹے اداکار ٹائیگر شیروف کے خطرناک اسٹنٹ کرنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار ٹائیگر شروف کا کہنا ہے کہ جب بھی میں کوئی ایکشن سین فلمبند کرواتاہوں یا کوئی مہم جوئی والا کام کرتا ہوں تو جیکی شیروف ڈر جاتے ہیں۔واضح ہوکہ معروف بالی وڈ اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف نے انتہائی کم عرصے میں فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا اور آج ان کا شمار بالی وڈ کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ٹائیگر شیروف نوجوانوں میںبے حد مقبول ہیں اور اس کی وجہ فلموں میں ان کے ایکشن ہیں۔

وقت اشاعت : 28/03/2018 - 22:28:05