فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘کی پہلی جھلک سامنے آگئی

جمعہ 8 جون 2018 21:23

فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘کی پہلی جھلک سامنے آگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) فلم والا پکچرز کے تحت بننے والی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ عید الاضحی پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم کے مرکزی کرداروں میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات ہیںجو کہ ایک نئے روپ میں شائقین کو نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

’’لوڈ ویڈنگ‘‘کے جاری کیے گئے پوسٹر میں میں فہد مصطفیٰ کو چبھتے ہوئے کلر کا سویئٹر اور بیگی جینس کے ساتھ لال مفرل اور گھنی مونچھوںمیں دکھایا گیا ہے، جسے دیکھ کر فلم شائقین حیرت میں پڑجائیں گے،جبکہ مہوش حیات بھی کرتا شلوار کے ساتھ لمبی چوٹی اور جھکموں کے ساتھ دیسی کڑی کے روپ میں جلوے بکھیریں گی۔

فلم عید الاضحی پر بڑے پردے کی زینت بنے گی۔فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ فلم والا پکچرز کی پیش کش ہے، جس کی ہدایات ایکٹر ان لاء اور نامعلوم افراد 1اور2سے شہرت پانے والے معروف ہدایات کار نبیل قریشی نے دیں ہیں۔
وقت اشاعت : 08/06/2018 - 21:23:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :