جن اداکارائوں کے ساتھ کام کیا وہ 20سال کی ہیروئنوں سے رومانس کررہے ہیں ، منیشا کوئرالا

جمعرات 28 جون 2018 16:08

جن اداکارائوں کے ساتھ کام کیا وہ 20سال کی ہیروئنوں سے رومانس کررہے ہیں ، منیشا کوئرالا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2018ء)بولی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالا کا ماننا ہے کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں جہاں اداکاراوں کو بڑھتی عمر کے باعث کم کردار آفرز کیے جاتے ہیں وہیں اداکار اپنی عمر سے چھوٹی اداکاراں کے ساتھ طویل عرصے تک کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں منیشا کوئرالا نے کہا کہ مرد اداکاروں کا فوکس ہمیشہ اداکاری ہی رہا، ایمانداری کی بعد کی جائے تو جن اداکاروں کے ساتھ میں کام کرتی تھی، آج وہ 20 سال کی اداکاراوں کے ساتھ فلموں میں رومانس کررہے ہیں، لیکن کوئی اداکارہ 40 سال یا اس سے زیادہ کی ہوجائے تو اس کو صرف ماں بننے کے کرداروں کی آفرز کی جاتی ہیں، مجھے یہ بات کبھی نہیں سمجھ آتی۔

منیشا نے مزید کہا کہ امید ہے آنے والے وقتوں میں اداکاراں کے لیے زیادہ کردار لکھے جائیں، اس میں وقت لگے گا، لیکن ایسا ہوگا ضرور۔خیال رہے کہ بولی وڈ کے کئی کامیاب اداکار جنہوں نے منیشا کوئرالا کے ساتھ کام کیا ابھی بھی اپنی فلموں میں مرکزی اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/06/2018 - 16:08:40

Rlated Stars :