ایان علی اور جعلی اکائونٹس کا لنک ایف اذئی اے کو مل گیا

کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالتی کاروائی سے غیر حاضرایان علی کے اکائونٹ میں جعلی اکائونٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی

بدھ 10 اکتوبر 2018 22:17

ایان علی اور جعلی اکائونٹس کا لنک ایف اذئی اے کو مل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) ماڈل گرل ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کیس کے بعد جعلی اکائونٹس کے معاملے میں بھی آگیا ۔ذرائع کے مطابق جعلی اکائونٹس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،ایان علی اور جعلی اکائونٹس کا لنک ایف آئی اے کو مل گیا ۔

(جاری ہے)

انکشاف ہوا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالتی کاروائی سے غیر حاضرایان علی کے اکائونٹ میں جعلی اکائونٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق احسان صادق کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جعلی اکائونٹس کے ایان علی سے تعلق کا سراغ لگا لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک جعلی اکائونٹ سے ایان علی کے اکائونٹ میں رقوم کی منتقلی ہوئی ہے جس کے دستاویزی ثبوت بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس بارے میںایف آئی اے کے سربراہ بشیر میمن کو بھی مطلع کردیا گیا ۔
وقت اشاعت : 10/10/2018 - 22:17:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :