شوبز میں برابری کا معاوضہ ملنا بے حد ضروری ہے ، بالی ووڈ اداکارہ تپسی پنو

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:56

شوبز میں برابری کا معاوضہ ملنا بے حد ضروری ہے ، بالی ووڈ اداکارہ تپسی پنو
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) صرف بولی وڈ میں نہیں بلکہ اس وقت دنیا بھر کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خواتین مردوں کے برابر معاوضہ حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور اس وقت یہ موضوع بولی وڈ میں سب سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔تاہم اداکارہ تپسی پنو کی اس معاملے پر بالکل الگ رائے ہے۔ تپسی تنو خواتین کو برابر معاوضہ ملنے کے حق میں ضرور ہیں لیکن ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ مرد ہوں یا خواتین سب کو ان کی صلاحیتوں کے حساب سے معاوضہ ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں تپسی پنو کا کہنا تھا کہ برابری کا معاوضہ ملنا بیحد ضروری ہے اور میں اس کے پورے حق میں بھی ہوں، لیکن میں اس وقت جس مقام پر ہوں، شاید میں اتنے معاوضے کا مطالبہ نہیں کرسکتی جتنا میرے ساتھی اداکار حاصل کرتے ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ میرے کئی ساتھی اداکار اس لیے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں کیوں کہ ان کے نام سے لوگ سینما گھروں میں فلم دیکھنے آتے ہیں، جیسے اداکار ورون دھون ہیں، چاہے ان کی فلم جڑواں 2 ہو یا پھر آکتوبر، لوگ ورون کا نام سن کر تھیٹر آتے ہیں اور اس طرح فلم کی کمائی اچھی ہوتی ہے، یہ اس ہی بات کی مثال ہے کہ آپ پیسے کماتے ہیں تاکہ مزید پیسے بنائے جاسکیں۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 16:56:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :