دپیکا پڈوکون کا ماں بننے کی خبروں پرردعمل

جب قسمت میں یہ نعمت لکھی ہوتی ہے تب ہی بچہ دنیا میں آتا ہے‘دپیکا پڈوکون

اتوار 30 دسمبر 2018 11:30

دپیکا پڈوکون کا ماں بننے کی خبروں پرردعمل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2018ء) ناموراداکارہ دپیکا پڈوکون کا ماں بننے کے حوالے سے کہنا ہے کہ جب قسمت میں یہ نعمت لکھی ہوتی ہے تب ہی بچہ دنیا میں آتا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب دپیکا پڈوکون سے پوچھا گیا کہ شادی کے بعد اکثر خواتین کے ماں بننے سے متعلق سوالات شروع ہوجاتے ہیں۔ چند روز قبل اداکارہ انوشکا شرما کے بارے میں بھی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ ماں بننے والی ہیں تاہم انہوں نے ان افواہوں کی تردید کردی تھی۔

آپ نے اس طرح کی افواہوں کا کس طرح سامنا کرنے کی منصوبہ بندی کی ہی اس سوال کے جواب میں دپیکا نے کہا ایمانداری کی بات ہے مجھے نہیں لگتا اس طرح کی افواہوں کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔ کئی بارایسا ہوتا ہے کہ اس طرح کی خبریں سچ ہوتی ہیں اورلوگ آپ کے کچھ کہنے سے قبل ہی اندازے لگالیتے ہیں اورکئی بار اس طرح کی خبریں سچ نہیں ہوتیں تو مجھے نہیں لگتا کہ ان افواہوں کا سامنا کرنے کا کوئی طریقہ ہے۔

(جاری ہے)

دوران انٹرویو دپیکا نے کہا جب ماں بننے کا وقت ہوگا تویہ بھی ہوجائے گا، ہر شادی شدہ جوڑا بچے کی خواہش رکھتا ہے اور جب قسمت میں یہ نعمت لکھی ہوتی ہے تب ہی بچہ دنیا میں آتا ہے۔ ہاں ایک دن یہ ضرورہوگا، لیکن مجھے لگتا ہے ہمیں بار بار خواتین یا شادی شدہ جوڑے سے اس قسم کے سوالات نہیں پوچھنے چاہئیں۔ مجھے لگتا ہے جس دن ہم اس طرح کے سوالات پوچھنا بند کردیں گے وہ ہی وقت تبدیلی کا ہوگا۔
وقت اشاعت : 30/12/2018 - 11:30:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :