لائبہ خان کو بولڈ شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا ،شوبز حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا

ایک کمرشل کا شوٹ اپ لوڈ کیا مگر پتہ نہیں لوگوں کو کیا خامی نظر آئی ‘اداکارہ و ماڈل کی گفتگو

بدھ 23 جنوری 2019 18:10

لائبہ خان کو بولڈ شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا ،شوبز حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) اداکارہ و ماڈل لائبہ خان کو بولڈ شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا ،شوبز حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق لائبہ خان نے ایک میگزین کے لئے بولڈ شوٹ کروانے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دیا تھا جس پر انہیں شوبز حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ لائبہ خان نے بالی ووڈ کی اداکارائوں اور ماڈلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔اس حوالے سے لائبہ خان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی ایسی چیز اپ لوڈ نہیں کی جس سے کسی کی دل آزاری ہو ،ایک کمرشل کا شوٹ تھا جسے میں نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا مگر پتہ نہیں لوگوں کو اس میں کیا خامی نظر آئی جس پر بلا وجہ مجھ پر تنقید کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی مشرقی روایات کا مکمل خیال اور احساس بھی ہے ۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 18:10:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :