اپنی فنی صلاحیتوں سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،نیلم ناز

ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ میرے کردار میں حقیقی رنگ نظر آئے،اداکارہ کی گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 11 فروری 2019 14:47

اپنی فنی صلاحیتوں سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،نیلم ناز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء،نمائند خصوصی باؤ اصغر)ماڈل وداکارہ نیلم ناز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اپنی فنی صلاحیتوں سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے کبھی سفارش یا فحاشی کا سہارا نہیں لیا ،انہو نے مزید کہا کہ ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ میرے کردار میں حقیقی رنگ نظر آئے ایسا کرنے کیلئے انت محنت کرتی ہوں ،ایک سوال کے جواب میں نیلم ناز نے کہا کہ اپنے وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک بھی کام کیا ہے اور اللہ پاک کا شکر اداکرتی ہو ں کہ جتنا بھی کام کیا اس میں کامیابی ہی ملی ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام بہال رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں ۔
وقت اشاعت : 11/02/2019 - 14:47:54