امریکی اداکار نکولس کیج شادی کے 4دن ہی بیوی سے اکتا گئے‘طلاق دینے کا فیصلہ
ایریکا کوئیکی کی نظریں میری دولت پر ہیں اور اس نے پیسے کے لیے ہی مجھ سے شادی کی ہے‘اداکار کا الزام
بدھ 24 اپریل 2019 12:20
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق نکولس اور 34سالہ ایریکا، جو پیشے کے اعتبار سے ایک میک اپ آرٹسٹ ہے، اپریل 2018ء سے اکٹھے رہ رہے تھے۔
ان کی شادی کی تقریب لاس ویگاس میں ہوئی تھی۔ تاہم چار روز بعد ہی نکولس نے ایریکا پر یہ الزام عائد کر دیا کہ ایریکا کی نظریں میری دولت پر ہیں اور اس نے پیسے کے لیے ہی مجھ سے شادی کی ہے۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے 55سالہ نکولس نے کلارک کائونٹی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کر دی ۔شادی کے بعد نکولس کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی جس میں وہ چیخنے کے انداز میں کہہ رہے ہوتے ہیں کہ میک اپ آرٹسٹ ایریکا میری دولت پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ جس جگہ یہ ویڈیو فلمائی گئی وہاں کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ نکولس اس قدر غصے میں تھا کہ آپے سے باہر ہو رہا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ اس نے بہت زیادہ شراب پی رکھی ہے۔ویڈیو میں نکولس ایریکا کو یہ طعنہ بھی دے رہا ہوتا ہے کہ ’’تمہارا سابق بوائے فرینڈ نشئی ہے۔‘‘اس پورے کلپ میں ایریکا صرف ایک ہی فقرہ دہرا رہی ہوتی ہے کہ بے بی!میں تمہیں یہ سب کچھ کرنے کے لیے نہیں کہہ رہی ہوں۔واضح رہے کہ نکولس نے 1995ء میں پیٹریشا ارکوئیٹ سے پہلی شادی کی۔ اس کے بعد اس نے مزید دو شادیاں کیں اور ایریکا سے یہ اس کی چوتھی شادی تھی۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Nazia Hassan
Aimee Teegarden
Fred Savage
Saud
Kiersey Clemons
Lily-Rose Melody Depp
Suzain Fatima
abhijeet bhattacharya
Sanya Malhotra
Abida Parveen
Megan Mullally
Milind Soman
Showbiz News In Urdu
-
اداکار و ادیب جلیل کیانی کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کر دیا گیا
-
کینیڈین ریپر ڈریک کے گھر کے باہر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ زخمی
-
میٹ گالا، کیٹی پیری اور ریحانہ کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
کانزفلم فیسٹیول ، ریڈ کارپٹ کی میزبانی کتے کے سپرد کردی گئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار