سنگیتا بیگم کی 2 سال سے زیر التوا فلم کی نمائش کیلئے کوششیں

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے عید پر ڈارپ ہونے کے بعد مذکورہ فلم کو بھی ریلیز کرنے کی پلاننگ شروع کر دی گئی

جمعرات 2 مئی 2019 12:01

سنگیتا بیگم کی 2 سال سے زیر التوا فلم کی نمائش کیلئے کوششیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) ہدایتکار سنگیتا بیگم کی دو برس سے التوا کا شکار فلم ’’تم ہی تو ہو‘‘ کی عیدالفطر پر نمائش کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے عید پر ڈارپ ہونے کے بعد مذکورہ فلم کو بھی ریلیز کرنے کی پلاننگ شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں فلمساز نے مختلف سینما گھروں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں جبکہ فلم کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا ہے-سنگیتا کا کہنا ہے کہ فلم کی نمائش کی تاریخ کا حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا جبکہ ریلیز ہونے والا ٹریلر بھی باضابطہ نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 02/05/2019 - 12:01:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :