اسد صدیقی یاسر حسین اور اقراء عزیزکی حمایت میں بول پڑے

ناقدین کو سوچ مثبت رکھنے کی نصحیت

بدھ 10 جولائی 2019 11:26

اسد صدیقی یاسر حسین اور اقراء عزیزکی حمایت میں بول پڑے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) اداکار اسد صدیقی یاسر حسین اور اقراء عزیزکی حمایت میں بول پڑے۔ ایک ٹویٹ پر اسد صدیقی نے یاسر حسین اور اقراء عزیز کی منگنی کے انداز پر تنقید کرنے والے ناقدین کو کہا تھا کہ اگر وہ کسی کی خوشی میں خوش نہیں ہو سکتے ہیں تو حسد بھی نہ کریں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم میںسے کسی کویہ حق حاصل نہیں ہے کہ ہم کسی کی ذاتی زندگی پر بات کریں اورہمیں معاشرتی طور پر دوسروں کے لئے اپنی سوچ کو مثبت کرنے کی ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 10/07/2019 - 11:26:20

Rlated Stars :