بڑی اور چھوٹی سکرین کا اپنا اپنا لطف ہے ، مہوش حیات

جمعہ 19 جولائی 2019 21:28

بڑی اور چھوٹی سکرین کا اپنا اپنا لطف ہے ، مہوش حیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے کامیاب ممالک کو سٹڈی کرنے میں کوئی حرج نہیں ، اگر آگے بڑھنا ہے تو دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بڑی اور چھوٹی سکرین کا اپنا اپنا لطف ہے اور خوشی قسمتی سے دونوں پر کامیابیاں سمیٹ چکی ہوں ۔

اب پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیاں شوبزمیں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے جس سے ہماری انڈسٹری بھی تبدیل ہو رہی ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ حالیہ سالوں میں بہترین فلمیں بنی ہیں جس سے ہماری انڈسٹری یقینی طور پر ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن موجودہ رفتار ابھی بہت سست ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ کامیاب ممالک کو سٹڈی کریں اور اس کے بعد اپنے وسائل کا استعمال کریں
وقت اشاعت : 19/07/2019 - 21:28:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :