فلم”ڈیوڈ“کا ٹریلراور دو گانوں کی وڈیو ز ریلیز

اتوار 20 جنوری 2013 13:56

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20جنوری۔2013ء) کئی معروف ناموں پر مشتمل اسٹار کاسٹ پر مبنی بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فلم\"ڈیوڈ\'کے نئے ٹریلر اور دو نئے گانوں کی وڈیوز منظرِ عام پر آگئی ہیں۔نئے ٹریلرکیساتھ منظرِ عام پر آنے والے گانے\"یوں ہی رے\'کو انیرودھ روی چند راور شویتا موہن جبکہ \"او ماریہ پتاشے\"کو وکرم اور ریمو فرنانڈس کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے .۔

(جاری ہے)

ہدایتکار سجوئے نمبیار کی اس فلم میں نیل نیتن مکیش،لارا دتہ،تبو،ایشا شیروانی،وکرم ،ونے ورمانی اور مونیکا ڈوگرا جیسے نامور اداکار شامل ہیں۔فلم کی کہانی تین ڈیوڈز کے گرد گھومتی ہے جنکا تعلق تین مختلف ممالک اور تین مختلف ادوار سے رہا ہے۔تین زندگیاں اورتین تقدیروں کاایک ہی نام ڈیوڈ سے کنکشن لیے اس کہانی کوریلائنس انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے جو بیک وقت تامل اور ہندی زبان میں یکم فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
وقت اشاعت : 20/01/2013 - 13:56:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :