یاسر نواز نے منفی کردار ادا نہ کرنے کی وجہ والدکو قرار دے دیا

جمعہ 9 اگست 2019 12:48

یاسر نواز نے منفی کردار ادا نہ کرنے کی وجہ والدکو قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) پاکستانی اداکار یاسر نواز نے منفی کردار ادا نہ کرنے کی وجہ والد کو قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

یاسر نوازنے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی منفی کردار ادا نہیں کرسکتے اور نہ ہی کبھی کسی ڈارمے کے لیے منفی کردار ادا کرنا پسند کریں گے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان پر بھی مخصوص کردار کرنے کی چھاپ لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد مرحوم فرید نواز بلوچ منفی کردارکرنے کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد مرحوم حقیقی زندگی میں نہایت شفیق انسان تھے ۔

وقت اشاعت : 09/08/2019 - 12:48:07

Rlated Stars :