اداکارہ ایمن خان ماں اور اداکارہ مناہل خانہ خالہ بن گئیں

اتوار 1 ستمبر 2019 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2019ء)اداکارہ ایمن خان ماں اور اداکارہ مناہل خانہ خالہ بن گئیں۔ اپنی بہن اداکارہ ایمن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر اداکارہ مناہل خان خوشی سے نہال ہیں اور انہوں نے خصوصی طور پر ساتھی فنکاروں میں مٹھائی تقسیم کی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ مناہل خان نے کہا کہ میں خالہ بننے کی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی ۔ میںنے اپنی نومولود بھانجی کے لئے بڑی تعداد میں تحائف خریدے ہیں۔

وقت اشاعت : 01/09/2019 - 19:00:32