شائقین کم عمر سیلیبرٹیزکو بھی غلطیوں کی گنجائش بہت کم دیتے ہیں، ہانیہ عامر

اتوار 22 ستمبر 2019 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ شائقین کم عمر سیلیبرٹیزکو بھی غلطیوں کی گنجائشبہت کم دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ شائقین اس بات کو مدنظر نہیں رکھتے کہ کم عمر سیلیبرٹیز کی سوچ سینئرسیلیبرٹیز تک نہیں پہنچ سکتی اور نہ ہی اتنی پختہ ہوتی ہے وہ صرف یہ دیکھتے ہیں کہ یہ اگر انڈسٹری میں آگئے ہیں تو غلطی کی گنجائش نہیں ہے حالانکہ وہ غلطیوں سے ہی سیکھیں گے اور آہستہ آہستہ اپنی عمر اور تجربے سے اپنی غلطیوں کو بہتر کریں گے اور ان سب کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 22/09/2019 - 10:40:22