فلمسٹار تابندہ علی کی سالگرہ،فنکاروں کی مبارکباد

پیر 23 ستمبر 2019 21:54

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) فلمسٹار تابندہ علی کی سالگرہ،پلازہ تھیٹر میں کیک کاٹا گیا،ندا چوہدری ،طاہر نوشاد و دیگر کی شرکت اور مبارکباد،آن لائن کے مطابق فلمسٹار تابندہ علی کی سالگرہ کا کیک گذشتہ روز پلازہ تھیٹر میں کاٹا گیا جس میں اداکارہ ندا چوہدر،طاہر نوشادودیگر نے شرکت کی اس موقع پر فنکاروں نے تابندہ علی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور تحائف بھی دئیے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران فلمسٹار تابندہ علی نے کہاکہ آج اپنی فنکار فیملی کے ساتھ اپنی سالگرہ منا کر بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب تک وہ اپنی سالگرہ کی 2 تقاریب کر چکی ہیں اور ابھی بہت سارے دوست رہ گئے ہیں جو سالگرہ تقریب منعقد کرنا چاہتے ہیں انشا ء اللہ اب جلد وہ مذید تقاریب میں شریک ہوں گی اور پنی سالگرہ کا کیک کاٹیں گی۔تابند ہ علی نے مذید کہاکہ وہ اپنے دوست احباب اور پرستاروں کی مشکور ہیں جنہوںنے انہیں بذریعہ سوشل میڈیا سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 21:54:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :