Mehdi Hassan

Mehdi Hassan is famous Lollywood / Music Actor. He has a huge fan following, and his fans want to remain updated about the latest happening in life of Mehdi Hassan. You can read latest Mehdi Hassan news, articles and photos on this section. Also read about Mehdi Hassan scandals, gossip, film reviews and upcoming films of Mehdi Hassan.

مہدی حسن

Mehdi Hassan اپنے عہد کے منفرد گلوکار، غزل گائیک اور موسیقی کی دنیا پر نصف صدی تک راج کرنے والے شہنشاہ غزل مہندی حسن طویل علالت کے بعد 13جون 2012ء بروز بدھ 85برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ آپ فالج اور سانس سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے ۔ مہندی حسن کے انتقال پر نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی سوز کی فزا پیدا ہو گئی تھی۔ مہندی حسن نے اپنی شادی کے بعد کراچی سے ریڈیو کے موسیقی پروگرام میں حصہ لینا شروع کیا۔ فلموں میں مہندی حسن کو سب سے پہلے موسیقار اصغر علی، محمد حسین نے فلم ”شکار“ میں گانا ریکارڈ کروا کر متعارف کروایا۔تاہم مہندی حسن کی فلمی شروعات 1963ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”ہمیں بھی جینے دو“ کی اس مشہور غزل ”الٰہی آنسو بھری زندگی کسی کو نہ دے“ سے شروع ہوئی۔ یہ غزل مہندی حسن کی فلمی زندگی میں ایک انقلاب ثابت ہوئی۔1966ء میں ”فرنگی“ کی غزل ”گلوں میں رنگ بھرے“ کی بازگشت ملک کے کونے کونے میں گونجنے لگی۔ اور ان کی کامیابی کا نہ رکنے والا سفر شروع ہوا۔ جس نے انہیں شہنشاہ غزل کے مقام تک پہنچا دیا۔

Mehdi Hassan News

Browse More News

Mehdi Hassan Articles

Browse More Articles