اداکارہ سعدیہ امام کاساتھی اداکارائوں کو مناسب وقت پر شادی کرنے کا مشورہ

شادی کرنے کے بعد شوبز میں اہمیت کم نہیں ہوتی،اسکی بہت سی مثالیں موجود ہیں

جمعہ 4 اکتوبر 2019 12:12

اداکارہ سعدیہ امام کاساتھی اداکارائوں کو مناسب وقت پر شادی کرنے کا مشورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی ساتھی اداکارائوں کو مناسب وقت پر شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچ رکھتا ہے کہ شادی کے بعد شوبز میں اہمیت کم ہوجاتی ہے تو یہ قطعاً غلط ہے ۔ ایک انٹر ویو میں سعدیہ امام نے کہا کہ شادی کے بعد اب میں محسوس کر رہی ہوں کہ میں نے اچھے اور بر وقت عمر میںشادی کی اور بڑی خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

میں شوبز میں کام کرنے والی اداکارائوں کو مشورہ دوں گی کہ وہ بغیر کسی وجہ کے شادی میں تاخیر نہ کریں بلکہ جلد سے جلد شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کریں اور وہ اس زندگی سے بھرپور لطف اندوز ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ صاحبہ ، خوشبو، ثناء ،جویریہ ،عائزہ خان سمیت دیگر بہت سی اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے مناسب وقت میں شادی کر کے اپنے گھر بسا لئے اور آج بھی کامیاب اداکارائیں تصور کی جاتی ہیں۔اس لئے یہ سوچ غلط ہے کہ شادی کے بعد شوبز میں اہمیت کم ہو جاتی ہے ۔
وقت اشاعت : 04/10/2019 - 12:12:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :