وقت کے ساتھ موسیقی میں میری ترجیحات تبدیل ہوتی رہیں، ساحر علی بگا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:00

وقت کے ساتھ موسیقی میں میری ترجیحات تبدیل ہوتی رہیں، ساحر علی بگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) گلوکار ساحر علی بگا نے کہاہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ موسیقی میں ان کی ترجیحات تبدیل ہوتی رہیں۔ساحر علی بگاجنہوں نے 17سال کی عمر میںجواد احمد کے گانیاو کیندی اے سیاںمیں تیری آں کی موسیقی ترتیب دی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ گلوکاری کو بطور پیشہ اپنائیںجس کی وجہ سے انہوں نے والد سے چھپ کر موسیقی کی تربیت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں انگریزی میوزک سننا پسند ہے جبکہ ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کے ساتھ 9 سال کی عمر میں کام کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین موسیقاروں کی کمی ہے اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس پیشے سے منسلک ہوں۔

وقت اشاعت : 18/10/2019 - 22:00:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :