وفا شہزادی کو کراچی کی آب و ہوا راس نہ آئی،بیمارپڑگئیں،

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:37

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) معروف اداکارہ و ماڈل وفا شہزادی کو کراچی کی آب و ہوا راس نہ آئی،بیمار پڑ گئیں،شوٹنگ شیڈول ڈسٹرب،آن لائن کے مطابق وفا شہزادی ان دنوں مختلف برانڈز کے شوٹس اور کمرشلز کی ریکارڈنگز کے لیئے کراچی گئی ہوئی ہیں ان دنوں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ان کا گلا خراب اور بخار ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

فون پر بات چیت کرتے ہوئے وفا شہزادی نے بتایاکہ کچھ دن تک وہ ٹھیک رہی ہیں مگر جب ساحل سمندر پر فوٹو شوٹس شروع کیئے گئے تو ان کی طبیعت خراب ہو گئی ان دنوں ان کا گلا خراب ہے اور بار بار بخار ہو رہاہے جس سے ان کے شیڈولز بھی ڈسٹرب ہو رہے ہیں وفا شہزادی نے بتایاکہ ابھی تو ان کے شوٹس کا آغاز ہوا تھا ابھی ان کی TVC بھی باقی ہیں انہوں نے مقامی ڈاکٹرسے اپنا علاج شروع کروادیاہے۔

وفا شہزادی نے مذید بتایاکہ ان کا یہ قیام کراچی میںایک ماہ کا ہے مگر طبیعت خرابی کی وجہ سے ہو سکتا ہے یہ بڑھ جائے کیونکہ فوٹو شوٹس کے لیئے لوکیشنز مارک کی جاچکی ہیں اس لیئے وہ اپنے پرستاروں سے اپیل کرتی ہیں کہ ان کی صحتیابی کی دعا کریں تاکہ وہ جلد از جلد لاہور واپس آکر اپنے زیر تکمیل پراجیکٹس مکمل کروائیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 22:37:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :