فلم ’’تلاش ‘‘ ایک کمرشل فلم ہے، احمد زیب

منگل 12 نومبر 2019 11:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) اداکاراحمد زیب نے کہا کہ آنے والی فلم ’’تلاش ‘‘ ایک کمرشل فلم ہے۔ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار احمد زیب کا کہنا ہے کہ اس فلم میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں نعمان سمیع ، فاریہ حسن سمیت بہت محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کا انحصار اس کے سکرپٹ پر ہوتا ہے اگر شائقین کو کہانی اچھی لگتی ہے تو فلم یقینا کامیاب ہوتی ہے اور تمام اداکاروں اور فلم کے ہدایت کار ذیشان خان نے اپنے کام کے ساتھ مکمل انصاف کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور اداکار ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنی فلم انڈسٹری کو پروموٹ کریں ۔ فلم ’’تلاش‘‘ رواں سال 15نومبر کو سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 12/11/2019 - 11:25:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :