اداکارہ وماڈل سویرا شیخ کی ہیرے کی انگوٹھی گم ہوگئی

اتوار 17 نومبر 2019 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) اداکارہ وماڈل سویرا شیخ کو منگنی پر پہنائی جانے والی ہیرے کی انگوٹھی گم ہوگئی ۔بتایا گیا ہے کہ سویرا شیخ ایک کمرشل کیلئے مالدیپ میں موجود تھیںکہ کمرشل کے شوٹ کے دوران انہوںنے ہیرے کی انگوٹھی جس کی مالیت آٹھ لاکھ روپے بتائی گئی ہے اتار کررکھی تاہم جب وہ شوٹ سے فارغ ہوئیں تو ان کی انگوٹھی موجود نہیںتھی ۔

(جاری ہے)

سویرا شیخ اپنی منگنی کی قیمتی انگوٹھی چوری ہونے پرکافی دیر تک روتی رہیں۔ذرائع کے مطابق اداکارہنے کمرشل شوٹ میں انگوٹھی کی قیمت سے کم معاوضہ طے کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 17/11/2019 - 11:20:15