شاہد سونو نے اپنے تیسرے گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا

پیر 18 نومبر 2019 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) بھنگڑا سٹار شاہد سونونے اپنے تیسرے گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔آن لائن کے مطابق ان دنوں مقامی سٹوڈیو میں ساجد حسین چھکو کے ترتیب دئیے ہوئے میوزک پر گانے کی ریکارڈنگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران شاہد سونو نے بتایاکہ یہ ایک میلوڈی لو سونگ ہے جس کی شاعری ملک آصف شہزاد نے لکھی ہے انشاء اللہ بہت جلد اس کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز بھی کردیا جائیگا۔شاہد سونونے مذید بتایاکہ ان کے اس سے قبل دو بھنگڑے ریکارڈ ہو چکے ہیں جن کی ویڈیو ریکارڈنگ جلد شروع کردی جائیگی اور اسے سوشل میڈیا پر پیش کردیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 18/11/2019 - 23:55:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :