شعمون عباسی نے علی رحمان کی حالیہ وڈیو کوشہرت حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دے دیا

منگل 26 نومبر 2019 11:34

شعمون عباسی نے علی رحمان کی حالیہ وڈیو کوشہرت حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2019ء) اداکار و ہدایت کار شعمون عباسی نے علی رحمان خان پر بالوواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں شہرت حاصل کرنے اور لوگوں کو بے وقوف بنانے کا یہ آسان طریقہ ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علی رحمان خان کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ مک ڈونلڈ کے کیشئر سے بدتمیزی کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور بعد میں علی رحمان خان نے وضاحتی وڈیو میں کہا کہ انہوں نے یہ وڈیو وی آئی پی کلچر کے خلاف مہم’’تو جانتا ہے میں کون ہوں‘‘ کے لیے بنائی اور انہیں لوگوں کا ردعمل دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

وقت اشاعت : 26/11/2019 - 11:34:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :