منزہ ملتانی نے تھیٹر واپسی کا فیصلہ کرلیا،چوہدری تھیٹر گوجرانوالہ میں جلوہ گر ہو ں گی

بدھ 11 دسمبر 2019 17:48

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء)اسٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرمنزہ ملتانی نے ایک مرتبہ پھر تھیٹر واپسی کا فیصلہ کر لیا،چوہدری تھیٹر گوجرانوالہ میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منزہ ملتانی کچھ عرصہ قبل اپنی گھریلومصروفیات کی بناء پر تھیٹر سے کنارہ کشی اختیار کرچکی تھیں اور کسی بھی ڈرامے کا حصہ نہیں رہی تھیں انہوں نے اب دوبارہ تھیٹر جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ایک ملاقات کے دوران منزہ ملتانی نے بتایاکہ وہ کچھ عرصة قبل تھیٹر چھوڑ چکی تھیں مگر اب دوبارہ آب و تاب کے ساتھ واپسی کررہی ہوں اس جمعہ سے وہ چوہدری تھیٹر گوجرانوالہ میں جاری ہونیوالے نئے ڈرامے کا حصہ بنیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں منزہ ملتانی نے کہاکہ تھیٹر سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد بھی انہیں کافی آفرز آئیں مگر انہوں نے قبول نہیں کیں اب کی بار انہوں نے تھیٹر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔منزہ ملتانی نے مذید کہاکہ انہیں یقین ہے کہ ان کے پرستار انہیں بھولے نہیں ہوں گے اور انہیں دوبارہ واپسی پر اسی گرم جوشی سے ویلکم کہیں گے۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 17:48:41