زاہد احمد نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

بدھ 29 جنوری 2020 12:17

زاہد احمد نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) اداکار زاہد احمد نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ ڈرامہ سیریل ’’سنگت‘‘ ، ’’بے شرم‘‘ اور ’’عشق زہے نصیب‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکار بڑی سکرین میں اپنی اداکاری کا جادو جگائیں گے۔

(جاری ہے)

قریبی ذرائع کے مطابق زاہد احمد ہدایت کار ثاقب احمد کی نئی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں جس میں اداکارہ صبا قمر ان کے مقابل ہوں گی ،فلم کی کاسٹ میں جبران سید بھی شامل ہیں تاہم فلم کے ٹائٹل کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/01/2020 - 12:17:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :