صومیہ خان کا نیا ویڈیوسونگ خطا کل دبئی سے ریلیز کیا جائیگا

ہفتہ 1 فروری 2020 19:58

صومیہ خان کا نیا ویڈیوسونگ خطا کل دبئی سے ریلیز کیا جائیگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2020ء) معروف گلوکارہ صومیہ خان کا نیا ویڈیوسونگخطا کل ریلیز کیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کوتھر پروڈکشن آج دنیا بھر میں سوشل سائیٹس پرریلیز کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ڈی او پی دوبئی کے معروف ڈائریکٹر صفدرعلی ہیں جبکہ کوآرڈینیٹر فوٹوگرافر ناصر مغل ہیں اس گانے کی ڈائریکشن صومیہ خان اور شہریار خان نے دی ہے اس کا میوزک حیدرذوالقرنین نے ترتیب دیاہے اس گانے میں ماڈل داریہ اور سلطان نے اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے صومیہ خان نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس ویڈیوکی تمام تر ریکارڈنگ دوبئی میں مکمل کی گئی ہے جس کے پروڈیوسر ایس کے ایس کمپنی ہے انہوں نے بتایا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ان کی اس ویڈیو کو بہت پسند کریں گے۔

وقت اشاعت : 01/02/2020 - 19:58:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :