امیتابھ بچن اوراجے دیوگن ایک بار پھر اکٹھے جلوہ گر ہوں گے

جمعہ 22 اپریل 2016 13:08

امیتابھ بچن اوراجے دیوگن ایک بار پھر اکٹھے جلوہ گر ہوں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اپریل۔2016ء) بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن اور بھارتی فلموں کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن ایک حساس موضوع پر بننے والی فلم میں اکٹھے نظر آئیں گے۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق اس سے قبل دونوں اداکار فلم”ستیہ گرہ“میں آخری بار نظر آئے تھے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پہلاج نہلانی بابری مسجد کے انہدام کے موضوع پر فلم بنارہے ہیں، جس کے لیے انھوں نے امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کوفلم کا حصہ بنانے کے لیے دونوں سے رابطہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اجے دیوگن کو فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا ہے اور وہ فلم کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں جبکہ اس سلسلے میں پہلاج نہلانی کی امیتابھ بچن سے بات چیت چل رہی ہے

وقت اشاعت : 22/04/2016 - 13:08:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :