انیسہ جہاں باز نہ آئی،عریاں تصاویر کے بعد اپنی متنازعہ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں

ہفتہ 22 فروری 2020 20:45

انیسہ جہاں باز نہ آئی،عریاں تصاویر کے بعد اپنی متنازعہ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) غیر معروف اداکارہ و ماڈل انیسہ جہاں باز نہ آئی،عریاں تصاویرکے بعد اپنی متنازعہ ویڈیوزبھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں،شوبزکے سنجیدہ حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق انیسہ جہاں نے گذشتہ دنوں اپنی ڈھیروں عریاں تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس اور وٹس اپ گروپوں میں وائرل کی تھیں جس پر کافی شوراٹھا مگر کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا جس سے اس کا حوصلہ مذید بڑھ گیا اوراور اس نے تمام تر اخلاقیات پس پشت ڈال کر گذشتہ روز اپنی عریاں اور فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں جس پر شوبزکے سنجیدہ حلقوں نے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ انیسہ جہاں کی بے باکیاں حد سے زیادہ بڑھتی جارہی ہیں اور یہ نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف دھکیل رہی ہے ان حلقوں کا کہنا تھا کہ اگر انیسہ جہاں کو ابھی بھی نہ روکا گیاتویہ حس سے بڑھ جائیگی۔

(جاری ہے)

انیسہ جہاں کا تعلق ملتان سے ہے اور وہ کسی بھی شوبز پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہے اور اس کا موقف ہے کہ وہ معروف ماڈل و اداکارہ ہے متعددفوٹو شوٹس اور فیشن شوزکرچکی ہے لوگ اسے جانتے ہیں اگر کسی کو تکلیف ہے تو وہ نہ دیکھے۔میں اپنی مرضی سے یہ سب کررہی ہوں۔سنجید ہ حلقوں نے اس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے اور اسے سوشل میڈیا سے بین کرنے کا مطالبہ بھی کیاہے۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 20:45:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :