ڈرامہ سیریل’’عہد وفا‘‘ کی سینما گھروں میں نمائش کے لیے ایڈوانس بکنگ شروع

بدھ 4 مارچ 2020 15:58

ڈرامہ سیریل’’عہد وفا‘‘ کی سینما گھروں میں نمائش کے لیے ایڈوانس بکنگ شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) ڈرامہ سیریل’’عہد وفا‘‘ کی سینما گھروں میں نمائش کے لیے ایڈوانس بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والاڈرامہ سیریل’’ عہد وفا‘‘ 14مارچ کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا، جس کی ایڈوانس بکنگ کاعمل شروع کر دیا گیا ہے، ڈرامے کا دورانیہ 70منٹ پر محیط ہو گا جس میں5منٹ پر محیط گزشتہ اقساط کا خلاصہ بیان کیا جائے گا۔ڈرامے کی کاسٹ میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، علیزے شاہ، احمد علی اکبر، ونیزہ احمد، زارانور عباس اور وہاج علی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 04/03/2020 - 15:58:53

Rlated Stars :