’’پتر غنڈے دا‘‘ کے آئٹم سونگ نے لائبہ خان کو آئٹم گرل بنادیا

لائبہ خان کے نخرے آسمان پر،9 فلموں کے آئٹم سونگ جھولی میں،مذید لینے سے انکار

جمعرات 5 مارچ 2020 13:09

’’پتر غنڈے دا‘‘ کے آئٹم سونگ نے لائبہ خان کو آئٹم گرل بنادیا
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2020ء) فلمساز مہر اسلم کی نئی فلم’’پتر غنڈے دا‘‘ کے آئٹم سونگ نے دھوم مچادی،تفصیلات کے مطابق ہدائتکار باسو چوہدری کی نئی پنجابی فلم’’پتر غنڈے دا‘‘ کا یہ آئٹم سونگ اداکارہ لائبہ خان پر فلمایا گیا ہے جس میں لائبہ خان نے بے باک پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔گذشتہ دنوں اس فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا جس نے دھوم مچادی۔

اس آئٹم سونگ کی وجہ سے لائبہ خان کو 9 فلموں کے آئٹم سونگ مل گئے ہیں جس کا لائبہ خان نے منہ مانگا معاوضہ لیاہے لائبہ خان نے مذید فلموں کے آئٹم سونگ کرنے سے انکار کردیا۔ایک ملاقات کے دوران لائبہ خان نے کہاکہ میں ان دنوں 9 فلموں کے آئٹم سونگ کر رہی ہوں جس میں میں بیحد مصروف ہو چکی ہوں اس لیئے نئی فلم سائن نہیں کر رہی جونہی میرے یہ 9 آئٹم سونگ مکمل ہو جائیں گے میں مذید فلموں کو سائن کرونگی۔

(جاری ہے)

لائبہ خان نے کہاکہ یہ آئٹم سونگ مجھے میری بولڈ اداکاری اور پرفارمنس پر مل رہے ہیں کیونکہ بے باک اداکاری ہی آئٹم سونگ کی وجہ شہرت ہوتی ہے۔فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لائبہ خان نے اپنے آئٹم سونگ سے فلم انڈسٹری میں دھوم مچائی ہوئی ہے اور اس وقت ہر فلمساز ،ہدائتکار اپنی فلم میں آئٹم سونگ شامل کررہاہے اور اس دوڑ کا فائدہ لائبہ خان اٹھا رہی ہے اس نے چند ہفتوں میں ہی اپنے معاوضے میں اضافہ کردیاہے۔ان حلقوں کا کہنا تھا کہ یہ لائبہ خان کا حق بھی ہے کیونکہ ہو سکتا ہے ا سکے آئٹم سونگ کی وجہ سے فلم ہٹ ہو جائے مگر لائبہ خان کے ا س عمل سے فلم کا بجٹ بہت بڑھ جائیگا۔اور مقابلہ بازی کی ایک نئی روش شروع ہوجائیگی۔
وقت اشاعت : 05/03/2020 - 13:09:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :