سپرسٹار لکھنے سے کوئی سپر سٹار نہیں بن جاتا۔غزل شاہ

آجکل ہر لڑکی اپنے نام کے ساتھ سپرسٹار لگا رہی ہے جو مضحکہ خیز بن چکاہے

منگل 17 مارچ 2020 14:00

سپرسٹار لکھنے سے کوئی سپر سٹار نہیں بن جاتا۔غزل شاہ
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2020ء) نام کے ساتھ سپرسٹار لکھنے سے کوئی سپر سٹار نہیں بن جاتا آجکل یہ وبا عام ہوچکی ہے ہر کوئی اپنے نام کے ساتھ سپرسٹار لگارہاہے۔ان خیالات کا اظہارمعروف ماڈل،اداکارہ و اینکراور نجی ویب ٹی وی کی سی ای او غزل شاہ نے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔ایک سوال کے جواب میں غزل شاہ نے کہاکہ یہ سب سے آسان اور سستا طریقہ ہے کہ شوبز میں انٹری مارو اور پہلے دن سے ہی اپنے نام کے ساتھ سپر سٹار لکھ کر مشہور ہونے کی ناکام کوشش کرو۔

(جاری ہے)

غزل شاہ نے کہاکہ آجکل کی لڑکیاں کام کی طرف توجہ نہیں دیتیں اور اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کی بجائے نام کے ساتھ سپر سٹار کا دم چھلا لگا لیتی ہیں اور بغیر کسی پرفارمنس کے خود کو سپرسٹار کہلواتی ہیں میری ان نام نہاد اداکارائوں کو نصیحت ہے کہ اپنا کام اپنی پرفارمنس اتنی اچھی کریں کہ ان کو اپنے نام کے ساتھ سپرسٹار نہ لکھنا پڑے بلکہ جب بھی انہیں پکارا جائے تو عزت تحریم کے ساتھ انہیں سپرسٹار کہ کر ہی پکارا جائے اس وقت ان کی جو خوشی دیدنی ہو گی وہ کبھی بھی نہیں ہو سکتی اور انہیں سپر سٹار کہلائے جانے پر شرمندگی کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا۔
وقت اشاعت : 17/03/2020 - 14:00:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :