گانے میں شاعری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ‘ وارث بیگ

ہفتہ 22 جون 2013 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 22جون 2013ء) نامور گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ گانے میں شاعری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،مجھے جتنا بھی مقبولیت ملی اس میں ریاض الرحمن ساغر مرحوم کی شاعری کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔ ایک انٹر ویو میں وارث بیگ نے کہا کہ اداکاری کا شوق نہیں اور نہ ہی اس کیلئے وقت ہے۔

(جاری ہے)

میری زیادہ توجہ صرف گلوکاری کی طرف ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وارث بیگ نے کہا کہ مجھے ریاض الرحمان ساغر مرحوم کے گانوں سے مقبولیت ملی اور گانے میں شاعری ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور اچھی شاعری سے گلوکار کو بھی گانے میں تسکین ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گلوکارہ سائرہ نسیم‘ فریحہ پرویز‘ حمیرا ارشد کے ساتھ گانا گانے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔

وقت اشاعت : 22/06/2013 - 14:49:26

Rlated Stars :