ڈرامہ \'\'کاری\'\' 4 جولائی کو پی این سی اے آڈیٹوریم میں پیش کیا جائیگا

اتوار 30 جون 2013 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جون۔2013ء) اجوکا تھیٹر کے زیراہتمام ڈرامہ \'\'کاری\'\' 4 جولائی کو پی این سی اے آڈیٹوریم میں پیش کیا جائیگا۔ شاہد ندیم ڈرامہ کے مصنف ہیں جبکہ مدیحہ گوہر نے اس کی ہدایات دی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انتہائی حساس موضوع پر بنایا جانے والا یہ ڈرامہ عوام میں بے حد مقبول ہوا ہے، اس میں خواتین کے مسائل کواجاگر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اجوکا تھیٹر نے پاکستان میں معیاری تھیٹر کی بنیاد رکھی ہے اور ان کے ڈرامے سماجی موضوعات پر بنائے جاتے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/06/2013 - 15:20:42

Rlated Stars :