مجھے میوزک کے ساتھ شعر و شاعری کا بھی شوق ہے‘شازیہ خشک

پیر 1 جولائی 2013 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 1جولائی 2013ء) گلوکارہ شازیہ خشک نے کہا ہے کہ مجھے میوزک کے ساتھ شعر و شاعری کا شوق بھی ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ یہ دونوں چیزیں آزادی کے بغیر چل نہیں سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ میں گائیکی کے لئے روزانہ ایک گھنٹہ ریاضت کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میرے شوہر پروفیشن کے اعتبار سے پروفیسر ہیں ان کو پڑھانے کا شوق ہے اور مجھے گانے کا شوق ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میری اور میرے شوہر کے درمیان کبھی کبھار چھوٹی موٹی نوک جھونک ہو جاتی ہے مگر ہم جلد ہی اپنا غصہ ختم کر دیتے ہیں اور میری نوبہتا جوڑوں کو نصیحت ہے کہ وہ اپنے درمیان انڈرسٹینڈنگ پیدا کریں اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کر کے آپس میں میاں بیوی کے رشتے کو زیادہ مضبوط بنائیں۔
وقت اشاعت : 01/07/2013 - 14:20:52

Rlated Stars :