ڈپریشن زیادہ عرصے تک مضبوط رہنے کا نام ہے، صبور علی

پیر 6 اپریل 2020 16:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ ڈپریشن کمزوری کا نہیں بلکہ زیادہ عرصے تک مضبوط رہنے کا نام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہاکہ ڈپریشن ایک حقیقت ہے لیکن اس کے مثبت پہلو بھی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ڈپریس لوگ عام طور پر دوسروں سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں، دوسرے کا دکھ درد زیادہ بہتر سے سمجھتے ہیں اور درست اندازہ لگاتے ہیں۔ڈپریشن ان کے نزدیک کسی کمزوری کا نام نہیں اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت زیادہ عرصہ تک مضبوط رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/04/2020 - 16:11:20