اداکارہ ہما علی کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر راشن تقسیم کیا گیا

بدھ 15 اپریل 2020 12:10

اداکارہ ہما علی کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر راشن تقسیم کیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2020ء)اداکارہ ہما علی کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر راشن تقسیم کیا گیا ۔اداکارہ ہما علی نے اپنی رہائشگاہ پر مستحق فنکاروں اور علاقے کے غرباء میں راشن تقسیم کیااور انہیں آئندہ بھی امداد کا سلسلہ جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

ہما علی کا کہنا ہے کہ خدا کی ذات نے مجھے جس قدر نوازا ہے میں اس کے مطابق اپنے مستحق بہن بھائیوں کی مدد کر رہی ہوں اور اس پر مجھے روحانی تسکین ملی ہے۔

وقت اشاعت : 15/04/2020 - 12:10:50

Rlated Stars :