شہادت کے درجے پر فائز ہونا چاہتی ہوں اور اسکی دعا بھی مانگتی ہوں‘ صوبیہ خان

یہ رتبہ پانے والے انمول اور خاص لوگ ہوتے ہیں اورخوش نصیبوں کو یہی درجہ ملتا ہے

جمعہ 8 مئی 2020 11:22

شہادت کے درجے پر فائز ہونا چاہتی ہوں اور اسکی دعا بھی مانگتی ہوں‘ صوبیہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2020ء) نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ شہادت کے درجے پر فائز ہونا چاہتی ہوں اور خدا کی ذات سے اس کی دعا بھی مانگتی ہوں،شہادت کا رتبہ پانے والے انمول اور خاص لوگ ہوتے ہیں اوریہ رتبہ یقینا خوش نصیب لوگوں کو ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں صوبیہ خان نے کہا کہ بچپن میں جب ٹی وی پر پاک افواج کودیکھتی تھی تو دل میں خواہش ہوتی تھی کہ میں فوجی افسر بنوںلیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے اس خواہش کی تکمیل نہیں ہوسکی ۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میرے اندر شہادت کا جذبہ پختہ ہوتا گیا اور میری خواہش ہے کہ جب بھی مجھے موقع ملے تو میںاپنے ملک کیلئے جان دوں ۔شہادت کا درجہ خوش نصیبوں کو ہی ملتا ہے اور خدا کی ذات سے دعا ہے کہ مجھے شہادت کا درجہ ملے ۔
وقت اشاعت : 08/05/2020 - 11:22:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :