حنا الطاف کا آغا علی کے لیے محبت کا اظہار

بدھ 24 جون 2020 16:05

حنا الطاف کا آغا علی کے لیے محبت کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2020ء) اداکارہ حنا الطاف نے شوہر اداکار آغا علی کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آج ان کی شادی کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے اور اس عرٖصے میں جیسے ان کے شوہر آغا علی نے ان کا خیال رکھا وہ اس پر ان کی شکرگزار ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وہ کام سے تھکی ہوئی آتی ہیں وہ ان کے لئے کھانا بناتے اور ان کی کام کے حوالے سے باتوں کو سنتے ہیں وہ کوئی اور بھی نہیں کرسکتا ہے ۔ انہوںنے اس موقع پر ہمشیہ ان ساتھ دینے اور ہمت بندھانے پر آغا علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت کا اظہار بھی کیا۔

وقت اشاعت : 24/06/2020 - 16:05:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :