اکرم راہی کے دعوے پر ٹربیونل کورٹ نے مووی میکس کو گلوکار کے گانے چلانے سے روکدیا

جمعہ 28 اگست 2020 15:25

اکرم راہی کے دعوے پر ٹربیونل کورٹ نے مووی میکس کو گلوکار کے گانے چلانے سے روکدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2020ء) گلوکاراکرم راہی کے دعوے پر ٹربیونل کورٹ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مووی میکس کو اکرم راہی کے گانے چلانے سے روک دیا ۔ٹربیونل کورٹ کے جج عبدالقیوم نے اکرم راہی کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مووی میکس نے اجازت کے بغیر میرے گانے یوٹیوب پر اپ لوڈ کئے ،گانے رائلٹی کے بغیر گانے اپ لوڈ کیے گئے جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، یوٹیوب پر 1 نعتیہ کلام جبکہ 10 گانے اپ لوڈ کئے گئے ۔ عدالت نے وکلا ء کے دلائل کے بعد اکرم راہی کے حق میں حکم امتناعی جاری کر دیا۔

وقت اشاعت : 28/08/2020 - 15:25:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :