ماورہ حسین نے بالوں کی خوبصورتی کا رازشیئر کردیا

خوبصورت بالوں کیلئے ایلو ویرا اور انڈے کا ماسک ملا کر بالوں میں لگاتی ہوں،اداکارہ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 11:36

ماورہ حسین نے بالوں کی خوبصورتی کا رازشیئر کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے لمبے، سلکی، خوبصورت اور چمکدار بالوں کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

(جاری ہے)

ماورہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خوبصورت بالوں کیلئے ایلو ویرا اور انڈے کا ماسک ملا کر بالوں میں لگاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بالوں کا بہت خیال رکھتی ہیں اور ہفتے میں ایک بار ایلو ویرا اور انڈے کا ماسک بالوں میں لگاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مکسچر ان کے بالوں کو گھنا اور چمکدار بناتا ہے۔

وقت اشاعت : 26/09/2020 - 11:36:16

Rlated Stars :