ٹائیگر شروف کی 10فٹ اونچی کِک سے مداح حیران،دیشا پٹانی نے حیرت انگیز قرار دیدیا

جمعرات 10 دسمبر 2020 11:40

ٹائیگر شروف کی 10فٹ اونچی کِک سے مداح حیران،دیشا پٹانی نے حیرت انگیز قرار دیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2020ء) اداکارہ دیشا پٹانی نے ٹائیگر شروف کے ایکشن کو ناقابل یقین اور انتہائی حیرت انگیز قرار دیدیا۔بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ الٹی قلابازی کھاتے ہوئے 10 فٹ ہوا میں بلند ہوکر کک لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر دیشا پٹانی سمیت اداکار کے مداحوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو کو بے حد پسند کیا۔ویڈیو کے ساتھ ٹائیگر شروف نے لکھا کہ 10 فٹ، میرے خیال میں اب چھت اونچی کرنے کا وقت آگیا ہے۔ٹائیگر شروف کی والدہ آئشہ دت نے پوسٹ پر پسندیدگی اور پیار کا اظہار کیا جبکہ دیشا پٹانی نے اسے ناقابل یقین اور انتہائی حیرت انگیز قرار دیا ۔

وقت اشاعت : 10/12/2020 - 11:40:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :